نیٹ ورک کا وِژن

نشہ آوروں اور ہالوسیجن منشیات  اور مختلف سطحوں پر ان پر قابو پانے کے طریقوں سے متعلق شعبوں میں سائنسی اور تحقیقاتی  کام کرنے والے بین الاقوامی ماہرین کے ساتھ تعاون اور جنس، نسل، رنگ، مذہب  یا قومیت کے امتیاز یا فرق کے بغیر پوری انسانیت کو اپنی خدمات فراہم کرنا۔ اس لئے ، یہ منشیات  اور اس سے متعلق تمام تر چیزوں کے بارے میں  اہم ترین تجربات ،اس حوالے سے موجود عالمی تحقیق  اور جدید ترین معلومات کے دستاویزات، مقالات، مطالعات کے حصول اور ساری دنیا کے محققین، ماہرین اور معاشرے کے عام افراد تک ان کی دستیابی کی کوشش کرتا ہے،تاکہ درست علم  کی بنیاد پر  آگاہی اور  روک تھام کا اصول  بنایا جاسکے  اور مختلف انسانی تجربات سے  فائدہ اٹھایا جاسکے، اور اس میدان میں  بین الاقوامی کوششوں میں امداد کے لئے   بغیر کسی مادی فائدہ کی نیت کے بڑی سائنسی اور تحقیقی  افادیت کا اضافہ کیا جائے۔

ہمارا مشن

منشیات کی معلومات کے بارے میں عالمی نیٹ ورک اس بات کا یقین رکھتا ہے کہ  نشہ آوروں اور ہالوسیجن کے غیرقانونی پھیلاؤ اور بڑھتی ہوئی علت ریاستی ارتقا کے لئے تباہ کن ہے اور ایک رکاوٹ ہے جس سے ان کی ترقی کاعمل آہستہ ہوتا ہے۔یہ اس پر بھی یقین رکھتا ہے کہ آگاہی اور روک تھام کے اصول پر عملدرآمد کے لئے سائنس ایک موثر بنیاد ہے ، جو کہ مسئلہ کی پیدائش سے پہلے ہی اس کو روک دیتی ہے اور یہ کہ منشیات کے خلاف جنگ میں درست علم اور درست ترین معلومات  سب سے پہلے اور اہم اقدامات ہیں جن کے اوپر باقی تمام اقدامات  کئے جاتے ہیں۔

یہی سبب ہے کہ نیٹ ورک نے  انسائکلوپیڈیائی، معروضی، سائنسی،کثیرُالِلسانی  ذرائع (عربی، انگریزی، فرانسیسی اور اردو) کو انٹرنیٹ  پر فراہم کیا ہے، جس سے ماہرین، محققین،  اور دوسرے دلچسپی رکھنے والے – افراد، تنظیموں کے علاوہ بین الاقوامی ، حکومتی اور خانگی ادارے  فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ پور ی دنیا  کے مختلف ممالک کے معاشروں کے عمومی ارکان سے بھی یہ مخاطب ہوتا ہے۔

نیٹ ورک کے ویب سائٹ پر نشہ آوروں اور ہالوسیجن منشیات کے بارے میں تمام تر معلومات اور تفاصیل موجود ہیں، جن میں ان کی اقسام کی شناخت اور قدرتی طور پر موجود ان کے ذرائع، ان کے عمومی اور سائنسی نام، ان   کی بناوٹ اور کیمیائی ساخت اور ان کےطبعی خواص،  ان کے پیداواری اور بنائے جانے والے مقامات، ان کے غیرقانونی کاروبار اور پھیلاؤ کے طریقے، ان کی علت میں مبتلا ہونے والے سماجی گروہوں میں ان کی تقسیم، اور اس کے نتیجے میں علت میں مبتلا فر د کی صحت ، نفسیات اور ذہن پر پڑنے والے اثرات۔  نیٹ ورک ہر جگہ پر نافذ ہونے والے تحفظ، قانون سازی، نگرانی اور قانونی پہلوؤں   پر بھی روشنی ڈالتا ہے۔ یہ اس سلسلے میں کئی ممالک میں حکام کی جانب سے اختیار کئے جانے والے منصوبوں اور حکمت عملیوں  کو بھی دیکھتا ہے۔  سماجی حوالے سے ، نیٹ ورک  منشیات کے عادی افراد کے نفسیاتی اور رویوں کے متعلق پہلوؤں اور ان کے کاروباری، سماجی اور  خاندانی افراد کے ساتھ  تعلقات پر پڑنے والے اثرات، ان سے پیدا ہونے والی سماجی برائیوں ؛ مثلاً مجرمانہ سرگرمیوں میں اضافہ، بے روزگاری، اور خاندانی ٹوٹ پھوٹ کے اسباب سے متعلق اہم مطالعات، تحقیقات، تجاویز اور حل کو بھی دیکھتا ہے۔ اس کے ساتھ نیٹ ورک دنیا کے بہت سے ممالک میں   منشیات کے غیر قانونی کاروبار اور علت کے بڑھنے  کے باعث پیدا ہونے والے معاشی اور سیاسی نتائج کے مطالعات کو دیکھتا اور نگرانی کرتا ہے۔

نیٹ ورک اپنا  مکمل تفصیلی سائنسی اور معلوماتی مواد پوری دنیا میں اپنے شعبے کے ممتاز ماہرین اور معروف  محققین سے حصول کے لئے کوشاں رہتا ہے ۔ ساتھ ہی یہ اس معاملے سے وابسطہ بین الاقوامی، حکومتی اور نجی تنظیموں کے علاوہ  منشیات کے خلاف عالمی جنگ  میں دور رس نتائج کے لئے یہ تحقیقی ، معالجی اور بحالی کے مراکز کے ساتھ سائنسی اور پروگراموں کی شراکت داری کے لئے بھی کوشاں رہتا ہے۔

نیٹ ورک اس بات کاخواہاں ہے کہ  وہ ایک ایسا تحقیقاتی فورم بن جائے   جو کہ منشیات کے خلاف جنگ کی عالمی کوششوں کے خلاصہ کی فراہمی، اور نافذ ہونے والے جدید ترین ذرائع کوتلاش کرےاور   منشیات کے پھیلاؤ  اور علاج کے ذریعے ان کے اثرات کو کم کرنے  کے حوالے سے  متعلقہ  تمام شعبوں  کے ماہرین اور بین الاقوامی، حکومتی اور نجی تنظیموں  کوپروگراموں اور منصوبوں کے نفاذ میں حائل اہم رکاوٹوں اور مسائل  کے سلسلے میں تجربات کے تبادلے اور مشاورت اور معلوماتی حل میں امداد فراہم کرے۔

نیٹ ورک محض تعلیمی مواد ہی فراہم نہیں کرتا ، بلکہ یہ  تعاملی سائنسی اور معلوماتی مواد فراہم کرتا ہے، جس سے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے عوامی حلقے سوالات کرسکتے ہیں اور اعدادوشمار، معلومات اور اپنے رائے  فراہم کر سکتے ہیں،  مسائل اور تجربات دکھاسکتے ہیں  اور حل   اور مشاورت حاصل کرسکتے ہیں، یوں منشیات کے خلاف  جنگ میں   اس  کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات  معاشرہ  کی حقیقت سے پیوست ہوجاتی ہے ۔

ہماری اقدار

  • انسانیت:  انسان کی حفاظت اور اس کو منشیات کے خطرات سے بچانا ہمارا مقصد اور ہماری توجہ کا مرکز ہے۔
  • عالمی: نیٹ ورک    ایک ایسا منصوبہ ہے جس کا  مقصد تمام  نسلوں، مذاہب اور اقوام کی خدمت ہے۔
  • مشمولیت: اپنے  ارفع مشن کے حصول کے لئے ہم مدد فراہم کرنے والے تمام پہلوؤں کو تلاش کرتے ہیں۔
  • جدت اور  اختراع:  اپنے مقصد کے حصول کے لئے ہم  معاون  جدت پر مبنی حل کو تلاش کرتے ہیں۔
  • چیلینج:  ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ ہمیں ایک بڑے عالمی مسئلہ کا سامنا ہے جس میں کئی طرح کے خطرات اور رکاوٹیں ہیں، لیکن ہم ان سے مقابلہ کرنے لئے پرعزم ہیں   اور ان پر قابوپانے کے لئے  درکار تمام  اہداف کو حاصل کریں گے۔
  • شراکت داری: ہمارے کام کی بنیادیہ ہے ک  منشیات کے خلاف جنگ میں  بہترین پروگراموں اور حکمتِ عملیوں  کے حصول کے لئے  بین الاقوامی تعلقات کو  بنایا جائے اور نافذشدہ عالمی تجربات کو  تقسیم کیا جائے۔
  • تعامل:  بہترین نتائج کے حصول کے لئے  ہمارا انحصار مختلف  تعلق رکھنے والے گروہوں اور کئی ماہرین سے ہوتا ہے۔
  • ترقی اور نشوونما:  ہماری یہ کوشش ہے کہ معاشرے کے اہم ترین گروہوں کو منشیات کے شکنجہ سے بچایا جائے، چونکہ یہ ترقی اور نشونما  میں ایک اہم رکاوٹ ہے۔
  • بامقصد خرچ: ہم کامیابی  اور اپنے مشن  کے حصول  کے لئے ،کہ جس کا مقصد انسانوں کو منشیات کی علت سے رہائی دلانا ہے ،اپنے تمام تر ضروری ذرائع کو بروئے کار لاتے ہیں