منشیات اور نشہ آور

لفظ ’منشیات‘ بہت وسیع ہے،  اس  کی تعریف ایسے مواد کے طور پر کی جاسکتی ہے جو جسم یا/اور دماغ پر ایک یا ایک سے زیادہ قسم کے طبعی اثرات پیدا کرے۔ ان میں سے بعض منشیات مکمل طور پر قانونی ہوتی  ہیں اور   آسانی سے دستیاب ہوتی ہیں، چند دیگرصرف نسخے پر دستیاب ہیں،  اور کچھ کا استعمال، پیداوار اور تقسیم غیرقانونی  ہے۔

بعض منشیات کا  اثر  مثبت بھی ہوتا ہے اور ان کو  کئی طرح کے امراض کے علاج کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے،تاہم  کچھ زندگیوں کو تباہ کر دیتی ہیں اور وہ مقامی آبادی اور پورے معاشرے کے لئے بربادی کاسامان بن جاتی ہیں۔  حتٰی کہ وہ جن کا جائز طبی استعمال ہوتا ہے  یا  ان کو معاشرتی سطح پر بھی  قبولیت  حاصل ہوگئی ہے ،  علت میں مبتلا کرسکتی ہیں اور ان کا غلط استعمال ہو سکتا ہے۔

اسٹرائڈ

%

ریاستہائے متحدہ امریکہ کے بارہویں گریڈ کے اسکول کے طلبہ (17 سے 18 برس کی عمروں کے) نے 2009 میں اسٹرائڈ کا غلط طور استعمال کیا تھا

%

ریاستہائے متحدہ امریکہ کے دسویں گریڈ کے اسکول کے طلبہ (15 سے 16 برس کی عمروں کے) نے2009 میں اسٹرائڈ کا غلط طور استعمال کیا تھا

%

ریاستہائے متحدہ امریکہ میں آٹھویں گریڈ کے اسکول کے طلبہ نے (13 سے 14 برس کی عمروں کے) 2009 اسٹرائڈ کا غلط طور استعمال کیا تھا۔

کسی منشیات کے اندر پائے جانے والے منفی اثرات کے سدِباب اور ان سے نبٹنے کیلئے ،  استعمال  کئے جانے  والے مخصوص مواد کو سمجھانا بہت ضروری ہے۔ اسی مقصد کے حصول کیلئے ہم نے ایک  جامع ڈیٹا بیس تشکیل دیا ہے، جس میں  قانونی اور غیرقانونی   دونوں طرح  کی عمومی طور پر  استعمال ہوسکنے والی تمام اہم منشیات  کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

اندراج شدہ  ہر ایک منشیات کے بارے میں آپ درست ترین معلومات پائیں گے، جس میں    ان کے مأخذ،تاریخ اور پیداوار وغیرہ شامل ہیں۔ جس سے آپ کو ان کے استعمال اورغلط استعمال کے سمجھنے میں مدد ملے گی،  ہم نے اس میں  ان کے معروف بازاری نام بھی شامل کر دیئے ہیں ، اور آگاہی کےلئے  ہم نے علت کی علامات کی ایک جامع فہرست بھی شامل کر دی ہے۔

چاہے آپ خود کسی مواد کی علت سے متاثر ہوں یا آپ کسی دوسرے علت میں مبتلا فرد کے لئے فکرمند ہوں،  ’اہم اثرات‘ اور ’حقائق اور اعدادوشمار‘ کا حصہ آپ کو منشیات  اور اس کے خطرات  کو بہتر طور پر سمجھنے میں معاون ہوگا۔   سب سےآخر میں ہم نے کسی مخصوص منشیات کے ممکنہ معالجہ اور  علت کو ختم کرنے کیلئے عملی اقدامات سے  آگاہی دی ہے۔