منشیات کی علت ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے۔ یہ سب لوگوں کو متاثر کر سکتا ہے، جس میں ہر عمر اور زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں، اور دنیا میں ایسا کوئی ملک ایسا نہیں ہے جو اس کے تباہ کن نتائج سے محفوظ ہو۔  غیرقانونی  منشیات کے پھیلاؤ   اور جائز  کے غلط   استعمال  کو روکنے کیلئے، قومی اہلکار مختلف سطحوں پر ایک دوسرے سے  تعاون کرتے ہیں ۔ تاہم منشیات کا مسئلہ اور ہر ملک میں اس نبٹنے کا طریقہ کار مختلف ہوتا ہے

عالمی سطح پر  منشیات کو سمجھنے میں مدد کیلئے، اور  ان سے متاثرہ لوگوں کو قیمتی ذرائع  کی فراہمی کیلئے  ہم نے یہ جامع ڈائریکٹری تشکیل دی ہے۔  عالمی ڈائریکٹری میں  مکمل طور پر تحقیق شدہ  علم کا خلاصہ دیا گیا ہے، اور اس  میں ہر ملک کے بارے میں مخصوص ذرائع اور عملی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ 

ہم نے ہر ملک کے اندر  بعض بڑے بحالی کے ہسپتالوں  اور طبی مراکز سے رابطوں کی تفصیلات بھی دی ہیں، تاکہ آپ کو علت کے لئے درکار مدد کے حصول میں آسانی ہو۔ کئی قومی تنظیموں اور منشیات کے استعمال کے حوالے سے موجود قوانین کو سمجھنے کیلئے ہم نے قومی نشہ آوروں پر ضابطے کے اہلکاروں، نافذکرنے کی حکمتِ عملیوں، قوانین اور ضابطوں کے بارے میں تازہ ترین تفصیلات بھی فراہم کی ہیں۔

ہر ایک اندراج میں کس ملک میں  منشیات کے  کسی مخصوص استعمال ، پیداوار اور علت کے  حوالےسے  واضح حقائق اور اعدادوشمار دیئے گئے ہیں۔ چونکہ ایک ہی منشیات مختلف طرح کے کئی ناموں سے بھی جانی جاسکتی ہے،  اس لئے ہر علاقے میں سب سے زیادہ  غلط طور پر استعمال ہونے والی منشیات کے بہت زیادہ عام ناموں کی تفصیلات بھی ہم نے شامل کر دی ہیں۔ آپ کی تحقیقات کومزید جاری رکھنے میں مدد کی فراہمی کے لیئے ، ہر دستاویز کے آخر میں  آپ  مقامی طور پر مفید  ذرائع کی فہرست بھی پائیں گے۔