تونیشیا

طبی اور بحالی کے مراکز

ڈرگ بحالی مرکز سفیکس (سنٹر ڈی ایڈ ایٹ ایکاؤٹ)

(Drug Rehabilitation Centre Sfax (Centre d'Aide et Ecoute))

خصوصیات:

نشے میں مبتلا تونیشیا کے نوجوانوں کی سماجی طبی بحالی اور ایڈز کا انسداد۔

رابطہ / پتہ:

سنٹر ڈی ایڈ ایٹ ایکاؤٹ
روٹ ڈی گیبز 11 کلومیڑ سٹی تھائنا ڈینس لی پارک سول
تونیشیا
ٹیلی فون: +21674 203 500 / + 21674 697 082
ای میل: contact@atupret.com/atupret@gmail.com
ویب سائیٹ: http://www.atupret.com

بیان: یہ ادارہ 2007 میں کھلا۔ اسے آتوپریت (اسوسی ایشن تونیشین ڈی پریوینشن سونٹر لا ٹاکسی کمومین) چلاتا ہے۔ اس کا مقصد خصوصا تونیشیا کے نشے میں مبتلا نوجوان طبقے کے مسائل حل کرنا ہے۔ مرکز نشے کے عادی افراد کی بحالی کا کام کرتا ہے، طبی دیکھ بھال مہیا کرتا ہے اور تونیشیا کے معاشرے میں انہیں دوبارہ شمولیت کا موقع فراہم کرتا ہے۔ مرکز نشے میں مبتلا ان افراد کے لیے ایک حفاظی جال کے طور پر بھی کام کرتا ہے جنہیں اپنے ملک یا معاشرے میں حکومتی یا انفرادی طور پر ایسے مواقع میسر نہیں ہیں۔

نشہ آوروں پر ضابطہ والے قومی حکام

نام:

وزارت داخلہ

رابطہ / پتہ:

ایونیو حبیب بورگوبا 1000
تونس
نونیشیا
ٹیلی فون: (+216 71) 333 000

تونیشیا میں منشیات کی روک تھام کے لیے کوئی مخصوص ادارہ نہیں ہے۔ منشیات کی روک تھام کی ذمہ داری وزارت داخلہ کا کام ہے۔

نشہ آوروں پر ضابطہ کی قومی حکمتِ عملیاں اور حفاظتی منصوبے

نام:

انٹرنیشنل نارکوٹیکس کنٹرول سٹریٹیجی رپورٹ افریقہ اینڈ دی مڈل ایسٹ

قسم:

تحفظاتی

اشاعتی ادارہ:

یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف سٹیٹ

تاریخ:

مارچ 1995

انٹرنیٹ لنک:

http://dosfan.lib.uic.edu/ERC/law/INC/1995/09.html

اشاعتی ویب سائٹ:

http://dosfan.lib.uic.edu/ERC/law/INC/index.html

نام:

تونیشیا انٹرنیشنل نارکوٹیکس کنٹرول سٹریٹیجی رپورٹ – منی لانڈرنگ اینڈ فنانشل کرائمز

قسم:

تحفظاتی

اشاعتی ادارہ:

وکی لیکس

تاریخ:

30 اکتوبر 2007

انٹرنیٹ لنک:

www.cablegatesearch.net/cable.php?id=07TUNIS1439

اشاعتی ویب سائٹ:

www.wikileaks.org

نشہ آوروں پر ضابطہ کے قواعد اور قوانین

نام:

لا نمبر 1992-52 نارکوٹیکس ٹریفکنگ (1992)

اشاعتی ادارہ:

حکومت تونیشیا

تاریخ:

1992

انٹرنیٹ لنک:

www.cablegatesearch.net/cable.php?id=07TUNIS1439

اشاعتی ویب سائٹ:

www.wikileaks.org

حقائق اور اعدادوشمار

  • قانونی منشیات کے حوالے سے ذکر کریں تو اوپیئڈز ملک میں رائج 'سات دنوں کا قانون' کے زمرے میں آتے ہیں، جس کے مطابق کوئی بھی معالج اوپیئڈز کی منشیات کو سات دن سے زائد استعمال کے لیے نہیں دے سکتا، اور اگر مریض دوبارہ چاہیں تو انہیں ایک بار پھر اپنے معالج کو دکھانا پڑے گا۔ ملک میں بہت سی آبادیوں کی دور افتادگی کے باعث بہت سے مریض انتہائی مطلوب ادویات کے بغیر زندگی گزار رہے ہیں۔
  • ملک میں ہیروئن اور کوکین کا استعمال نہ ہونے کے برابر ہے۔
  • 2002 میں اقوام متحدہ کی طرف سے کیے گیے جرائمی رویوں کے سروے کے مطابق تونیشیا میں ایک لاکھ افراد میں سے 815 افراد منشیات کے استعمال کے عادی پائے گیے۔
  • تونیشیا میں منشیات کی نقل و حرکت اور کھپت نسبتا کم ہے اور نہ ہی یہ ملک منشیات سے اکٹھے کیے گیے پیسے کے حوالے سے کسی خاص اہمیت کا حامل ہے۔
  • اگرچہ اس ملک میں اس صدی تک منشیات کا استعمال بہت کم تھا تاہم اس دہائی میں سیاحت میں فروغ کے باعث اس میں اضافہ ہوا ہے۔ سخت منشیات جیسے کہ کوکین اور ایکس ٹیسی سکولوں، یونیورسٹیوں اور شہری مراکز کے اردگرد پائی جاتی ہے۔
  • 1998 میں تونیشیا کی حکومت نے 148 افراد کے خلاف منشیات کے سلسلے میں فرد جرم عائد کی۔ ان جرائم میں منشیات کو رکھنا اور اس کی نقل و حرکت شامل تھی۔
  • ملک کے 1992 کے منشیات مخالف قانون کے مطابق اگر منشیات کی روک تھام کرنے والے کسی ادارے کے فرد یا منشیات کے گوداموں یا مراکز کی حفاظت کرنے والے کسی شخض پر منشیات کی کوئی فرد جرم عائد ہوئی تو سزا از خود دگنی ہو جائے گی۔
  • تونیشیا 1998 میں اقوام متحدہ کے ڈرگ کنونشن پر دستخط کرنے والے سب سے پہلے ملکوں میں سے ایک تھا۔

حکومتی/غیر-حکومتی مجالس

آتو پریت (ایسوسی ایشن تونیشین ڈی پریوینشن سونٹر لا ٹوکسی مین)

(ATUPRET (Association Tunisienne de Prevention Contre la Toxicomanie))

قسم:

غیر سرکاری

پتہ / رابطہ:

ایس پیس جیونیس ایٹ وی:
ایونیو 5 آؤٹ رو 19 جولیٹ
ایس فیکس 3002
تونیشیا


سنٹر ڈی ایڈ ایٹ ڈی ایکاؤٹ:
راؤ ٹ ڈی گیبز 11 کلومیڑ
سٹی تھائنا ڈینس لے پارک سول
تونیشیا
ٹیلی فون: +21674 203 500 / +21674 679 082
ای میل: contact@atupret.com/atupret@gmail.com
ویب سائیٹ: www.atupret.com

یہ ادارہ 1995 میں قیام پذیر ہوا۔ اس کا مقصد تونیشیا میں منشیات کے استعمال کا سد باب اور ملک کے شہریوں ، خصوصا نوجوانوں کو نشے کے استعمال سے آگاہی کے لیے تعلیم و تربیت کی فراہمی تھی۔ یہ ادارہ تونیشیا کا بڑا نشے سے بحالی کا مرکز (سنٹر ڈی ایڈ ایٹ اکاؤٹ) چلاتا ہے، اور ساتھ ہی ساتھ ایس پیس جیونیس ایٹ وائی بھی چلاتا ہے جو کہ تونیشیا کے نوجوانوں میں صحت مند طرز زندگی اور عمدہ جنسی رویوں کی نشو و نما کے لیے سماجی بہبود، صحت، کھیلوں اور دیگر سرگرمیوں کا فروغ عمل میں لاتا ہے۔ یہ تونیشیا کی مختلف برادریوں کے مابین مضبوط روابط استوار کرتا ہے اور ملک کے سکولوں اور قصبوں اور شہروں میں موجود کام کی جگہوں پر اپنی سرگرمیاں عمل میں لاتا ہے۔ یہ منشیات اور ان کے خطرات پر تحقیق بھی کرتا ہے اور تونیشیا میں منشیات کی لعنت کے متعلق اعداد و شمار اکھٹے کرتا ہے۔